Breaking

Thursday, September 5, 2019

ابو الحسن عراقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور شب قدر

ابو الحسن عراقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور شب قدر


بَعض بُزُرگوں نے حضرتِ سَیِّدُنا شیخ ابُو الْحَسن عِراقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ارشاد نَقل کیا ہے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ،میں جب سے بالِغ ہوا ہوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میں نے شبِ قَدْر کو نہ دیکھا ہو۔پھر اپنا تجرِبہ ارشاد فرماتے ہیں،''جب کبھی اتوار یا بُدھ کو پہلا روزہ ہوا تَو اُنتیسویں شب ، اگرپیر کا پہلا روزہ ہو ا تو اکیسویں شب ، اگر پہلا روزہ منگل یاجُمُعہ کو ہوا تو ستائیسویں شب اگر پہلا روزہ جُمعرات کو ہوا تو پچیسویں شب اور اگر پہلا روزہ ہفتہ کو ہوا تو میں نے تئیسویں شب میں شَبِ قَدْر کوپایا۔    (نزہۃ الْمَجَالِس ج۱ص۲۲۳)

No comments:

Post a Comment