Breaking

Thursday, September 5, 2019

سال میں کوئی بھی رات شبِ قدر ہوسکتی ہے

سال میں کوئی بھی رات شبِ قدر ہوسکتی ہے


چُنانچِہ بے شُمار مَصْلَحَتوں کی بِناء پر لَیْلَۃُ الْقَدْر کو پوشیدہ رکھا گیاہے تا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نیک بندے اُس کی تلاش میں سارا سال ہی لگے رہیں اور یُوں ہر حال میں وہ نیکیاں کمانے میں کوشَاں رہیں۔اِس کے تَعَیُّن میں عُلَمائے کِرام رَحِمَھُمُ اللہ تعالٰی کا بے حد اِختِلاف پایا جاتا ہے ۔ بَعْض بُزُرگوں رَحِمَھُمُ اللہ تعالی کے نزدیک تَو شَبِ قَدْر پورے سال میں پھرتی رہتی ہے۔ مَثَلاً حضرتِ سَیِّدُنا عبدُا للہ ابنِ مَسْعُودرضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان ہے ، شبِ قَدْر کو وُہی شخض پاسکتا ہے جو سارا ہی سال راتوں کو مُتَوَجِّہ رہے۔ اِسی قَول کی تائِید کرتے ہوئے امامُ الْعَارِفِین سَیِّدُنا شیخ مُحی الدّین ابنِ عَرَبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے شَعْبانُ المُعَظَّم کی پندرہویں شب (یعنی شبِ بَرَاءَ ت ) اور ایک بار شَعْبانُ المُعَظَّم ہی کی اُنیسویں شب میں شبِ قَدر کوپایا ہے۔نیز رَمَضانُ الْمُبارَک کی تیرہویں شب اور اٹھارہویں شب کو بھی دیکھا۔اور مختلف سالوں میں رَمَضانُ الْمُبارَک کے آخِری عَشْرہ کی ہر طاق رات میں اِس کوپایا ہے۔مزید
فرماتے ہیں کہ اگر چِہ زیادہ تر شبِ قَدْر رَمَضَان شریف میں ہی پائی جاتی ہے تاہَم میرا تجرِبہ تو یہی ہے کہ یہ پورا سال گھومتی رہتی ہے۔یعنی ہر سال کیلئے اِس کی کوئی ایک ہی رات مخصوص نہیں ہے ۔

No comments:

Post a Comment